11 ستمبر 2013 - 19:30
شام میں پھر قتل عام

شام میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے مرکزی شام کے ایک گاؤں پر حملہ کرکے اقلیت علوی مذہب کے 12 افراد کو قتل کر دیا۔

ابنا: جبہۃ النصرہ گروہ کے دہشتگردوں نے حمص کے ایک گاؤں پر حملہ کرکے 12 افراد کو قتل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے لوگوں میں عورتیں اور بوڑھے لوگ بھی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ علوی لوگ صدر بشار اسد کی حکومت کی حمایت کرتے ہیں اسی لئے ان کا قتل عام کیا گیا۔در ايں اثنا شام کی سرکاری خبر رساں ایجینسی سانا کے مطابق فوج نے مذکورہ گاوں کو دہشتگردوں سے پاک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس گاؤں میں ہونے والی چھڑپوں میں بڑی تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔......./169